حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی نے کہا: ماہِ رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع یوم القدس کی حیثیت سے منانا ہر مسلمان کی شرعی ذمہ داری بنتی ہے ۔ یوم القدس کی ایک وظیفہ شرعی کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام کی وصیت ہے کہ "کونا للظالم خصما و للمظلوم عونا" اس وصیت پہ کماحقہ ائمہ معصومین علیہم السلام نے بہترین انداز میں عمل کیا اور ہمیں بھی تعلیمات دیں کہ یہ ہر ایک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوں اور مظلوم کی حمایت اور مدد کریں چاہے وہ کہیں کے بھی ہوں۔
مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام کی اس وصیت کو پوری دنیا کے ظالموں کا مقابلہ کرنے اور مظلومین و مستضعفینِ جہان کی مدد اور حمایت کا نعرہ بھی لگایا اور عملی جامہ پہنایا وہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ مردِ حریت رھبرِ کبیر مرجع تقلید شیعیانِ جہان بانیٔ انقلابِ جمہوری اسلامی ایران حضرت آیۃ اللّہ العظمی سید روح اللہ الموسوی امام خمینی قدس سرہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی باکمال و لازوال شخصیت تھی۔ جنہوں نے شرق و غرب و جنوب و شمال میں بسنے والے مسلمانوں اور انسانوں تک دین اسلام کے حقیقی معنی رکھنے والے پیغام کو عام کیا اور فلسطین میں یہودیوں کی بے گناہ مسلمانوں جارحیت و بربریت و مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور یہودیوں کی سخت ترین مخالفت کرنے کے ساتھ ساتھ یہ حکم بھی جاری فرمایا کہ فلسطینیوں کی حمایت اور یہودیوں کی مخالفت کرنا ہر مسلمان کی شرعی ذمہ داری بنتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس کا نام دے کر یہ فرمایا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پہ پوری جہان کے مسلمان بلاتفریق شیعہ و سنی طفل و پیر و جوان مرد اور عورتیں اپنے اپنے گھروں سے روڈوں پہ نکل کر یہودیوں کی جارحیت و مظالم کو آشکار کرنے کے ساتھ ساتھ بے گناہ فلسطینیوں کی اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنی صدا کو بلند کریں۔
علامہ کرم علی حیدری نے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد سے لے کر اب تک ولی امر مسلمین جہان حضرت آیۃ اللّہ سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ العالی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو جمع کرنے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں شعور دینے اور پوری دنیا کے ظالموں کا مقابلہ کرنے اور ان سے بیزاری کرنے کا علم اٹھایا ہوا ہے۔ ہم بھی اپنے رھبر معظم کے تابع و مطیع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: تمام مسلمانوں کی شرعی ذمہ داری بنتی ہے کہ سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کے روز اپنے شہروں اور قصبوں میں گھروں سے باہر نکل کر ریلیاں نکال یہود و نصاری کی جارحیت و بربریت کے خلاف اور بیت المقدس اور فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی صداؤں کو بلند کریں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی
مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان
سرپرست موسسہ و مدرسۂ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان۔